نیویارک(امت نیوز) یورپی مبصرین کے بعد امریکہ نے بھی انتخابات پر تحفظات ظاہر کردیئے ۔امریکی ترجمان وزارت خارجہ ہیدر نوارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے مضبوط جمہوری نظام اہم ہے،انتخابی عمل میں خامیوں پر خدشات ہیں۔امریکی ترجمان وزارت خارجہ ہیدر نوارٹ نے کہا ہے کہ امریکا انتخابات میں پاکستانی عوام کی جرات مندانہ شمولیت کو سراہتا ہے، الیکشن کے دوران کوئٹہ حملے میں ہلاکتوں پر اظہار تعزیت کرتے ہیں۔ پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے مضبوط جمہوری نظام اہم ہے،انتخابی عمل میں خامیوں پر خدشات ہیں،امریکا یورپی یونین کے مشاہداتی مشن کے نتائج سے اتفاق کرتا ہے،دہشت گرد تنظیموں سے منسلک افراد کو عوام کامسترد کرنا خوش آئند ہے، جنوبی ایشیا میں سلامتی اور استحکام کیلئے کام کرتے رہیں گے۔