اسلام آباد (نمائندہ امت) سابق وزیر اعظم اور نواز لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے شکست تسلیم کرنے اور ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔میڈیاسے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھے عوام کا فیصلہ قبول ہے۔جو کچھ ہوا وہ نگران حکومت اکیلے نہیں کرسکتی۔جس طرح بندوبست کیا گیا اس کے ثبوت نہیں۔میرے حلقے میں رات کو پولنگ اسٹاف باہر نکال دیا گیا۔پنجاب میں ابھی کسی کی اکثریت نہیں، آزاد ارکان بہت زیادہ ہیں۔عمران خان کو مبارک دینا پارٹی صدر کا کام ہے۔