کنگسٹن (امت نیوز) سٹار ویسٹ انڈین آل رائونڈر آندرے رسل کی فٹنس مسائل کے باعث بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز 31 جولائی سے شروع ہو گی۔ آندرے رسل گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے وہ بنگلہ دیش کے خلاف دوسرا اور آخری ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔