نئی دہلی (امت نیوز ) سابق بھارتی کپتان اور کانگریس لیڈر اظہر الدین نے کہا ہے کہ کرکٹ ٹیم کی قیادت اور ملک کی قیادت کرنا دو مختلف چیزیں ہیں عمران خان کا کرکٹ سے سیاست میں آنا مثبت عمل ہے بھارتی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق پاکستانی سکیبر کیلئے ملک کی قیادت کرنا کوئی پھولوں کی سیج نہیں ہے ان کیلئے بہت مسائل ہیں جنہیں درست سمت حل کر نا ہو گا کر کٹ کے میدان میں بطور لپتان ان کا فیصلہ بہت مثبت، بہت بولڈ ہو تا تھا انہوں نے کہا کہ چونکہ و ہ کر کٹ ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد ایک ملک کی قیادت کرنے جارہے ہیں اور ہمیں فی الوقت اس وقت کا انتطار کرنا چاہیئے کہ آگے کیا ہو تا ہے لیکن انہیں یہ بات ذہن مین رکھنی چا ہئے کہ کرکٹ ٹیم کی قیادت اور ایک ملک کی قیادت دو مختلف چیز یں ہیں پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ انہیں دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کیشد گی کو کم کرانے کی یقین دہانی کروانی ہو گی لیکن اس سے قبل انہیں ملکی مسائل سے نمٹا ہو گا انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو مبار کباد دیتے ہیں ۔