کراچی(پ ر)مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کے مستعفی ہونے کے بعد کی صورتحال پر غور کرنے کیلئے مرکزی کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری جنرل شاہد فراز کی سربراہی میں ایڈہاک کمیٹی قائم کی گئی، جو پارٹی چیئرمین کو دوبارہ قیادت سنبھالنے پر آمادہ کرے گی۔شاہد فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کارکنان کے جذبات کی قدر کرتی ہے۔اگر چیئرمین آفاق احمد 3 روز میں دوبارہ قیادت پر قائل نہ کرسکے، تو ایڈہاک کمیٹی کارکنان کے ساتھ مل کر بھوک ہڑتال میں شریک ہوجائےگی۔