راولپنڈی( نمائندہ امت) پمز کی 3 رکنی میڈیکل ٹیم نے میاں نواز شریف کی طبیعت کو تسلی بخش قرار دے دیا ۔پمز کی میڈیکل ٹیم نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔میاں نواز شریف کا طبی معائنہ کیاگیا۔جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز کی سربراہی میں 3 رکنی ٹیم نےنواز شریف کی ای سی جی ،شوگر اور بلڈ پریشر چیک کیا ۔ٹیم میں ڈاکٹر مشہود ،ڈاکٹر نعیم اور ڈاکٹر اعجاز شامل تھے ،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی طبیعت اب تسلی بخش ہے اس لیے انھیں ہسپتال منتقل کرنے کی ضرورت نہیں اور تمام ٹیسٹ بھی کلئیر ہیں ۔