اسلام آباد(نمائندہ امت) عام انتخابات میں تحریک لبیک کے دو دھڑوں نے شرکت کی جن میں سے بڑا دھڑا تحریک لبیک پاکستان کے نام سے علامہ خادم حسین رضوی کے تحت قائم ہے جبکہ ڈاکٹر آصف اشرف جلالی نے تحریک لبیک اسلام کے نام سے اپنی جماعت کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کرایا تھا۔ تحریک لبیک اسلام نے الیکشن میں 2 لاکھ 24 ہزار سے زائد ووٹ لیے جو تحریک لبیک پاکستان کے حاصل کردہ 46 لاکھ ووٹوں کے علاوہ ہیں۔