فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور

لاہور (آن لائن) احتساب عدالت کے جج نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل میں ملوث سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کا 2 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔فواد حسن فواد کو سپریم کورٹ اسلام آباد میں پیش کرنے کے لئے راہداری ریمانڈ دیا گیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے ہیومن رائٹس پاپولیشن پالیسی پر فواد کو طلب کر رکھا ہے۔ دریں اثناء احتساب عدالت کے جج نے این آئی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اعجاز احمد 5 دن کا راہداری ریمانڈ دیا، ملزم کو احتساب عدالت کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment