اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہےکہ ان کی حکومت چین کےساتھ اپنے تعلقات مزید مضبوط بنائیگی۔چینی زبان میں اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ ہم چین پاکستان اقتصادی راہداری کی کامیابی کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں، غربت کے خاتمے کیلئے چین کے تجربے سے استفادہ کرنے اور یہ جاننے کیلئے کہ غریبوں کا معیار زندگی کس طرح بلند کیاجاسکتا ہے ، ایک ٹیم چین بھجوائی جائے گی ۔پاکستان میں چینی سفارتخانے نے تحریک انصاف کے چیئرمین کے ٹویٹ کا خیرمقدم کیا ۔