کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیپئر کے علاقے میں پیپلز پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی کےدفتر میں ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ نامعلوم افراد دفتر میں موجود سامان کو توڑ پھوڑ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ذرائع کے مطابق دفتر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے حملہ کیا تھا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ جھگڑا سیاسی نہیں بلکہ ذاتی نوعیت کا تھا۔