کیبن-دکانوں سے ایک کروڑ منافع

کراچی( اسٹاف رپورٹر) مویشی منڈی انتظامیہ نے منڈی میں 500کیبن اور دکانوں کے پاس جاری کرکے ایک کروڑ روپے کما لئے جس کے عوض فی کیبن 8بائی 8فٹ کی جگہ الاٹ کی گئی تاہم کئی کیبن بعد ازاں یہ کہہ کر مسمار کردئے کہ یہاں پر پٹیاں کاٹ کر 30ہزار روپے میں فروخت کی جائیں گی جس پر دکاندار وں نے احتجاج کیا ہے،دکانداروں کے مطابق فی کیبن 20ہزار روپے کے چالان پر دیا گیا۔ تاہم ان کو کیبن دینے کی یقین دہانی کے لئے کارندے نے منڈی انتظامیہ کا نام استعمال کرکے 20ہزار روپے اضافی بٹورلئے یوں ایک کروڑ روپے سے زائد کی رقم بالا ہی بالا تقسیم کرلی گئی ۔

Comments (0)
Add Comment