بنگلور(امت نیوز)بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹک میں مسلمان حکمران اور جنگجو ٹیپو سلطان کے راکٹوں کا ذخیرہ برآمد ہوا ہے۔ریاستی محکمہ آثارقدیمہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرشی جیش واڑانایاکا کے مطابق ضلع شیموگا میں ایک کنویں کی کھدائی کے دوران 1000 سے زائد راکٹ اور گولے برآمد ہوئے جو ٹیپو سلطان نے جنگوں کیلئے ذخیرہ کر رکھے تھے۔ٹیپوسلطان نے برٹش ایسٹ انڈیا کمپنی کیخلاف کئی جنگیں جیتیں، وہ 1799 میں چوتھی میسور جنگ کے دوران شہید ہوئے تھے۔ انہیں مقامی سطح پر راکٹ کی تیاری کا کریڈٹ حاصل ہے۔ملنے والے راکٹ 23 سے 26 سینٹی میٹر لمبے ہیں جنہیں شیموگا کے عجائب گھر میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ علاقہ ٹیپو سلطان کے قلعے کاحصہ رہا ہے۔