اسٹیٹ بینک ڈالر مزید 4 روپے نیچے لے آیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)اسٹیٹ بینک ڈالر کومزید4 روپے نیچے لے آیا۔ ہفتے کواوپن مارکیٹ میں ڈالر 128 روپے سے گر کر 124 روپے کا ہو گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافہ تیزی سے بڑھتا تجارتی خسارہ تھا جس کی سب سے بڑی وجہ سکڑتی ہوئی برآمدات اور بڑھتی ہوئی درآمدات ہیں۔ایکسچینج کرنسی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے نتائج آنے کے بعد ڈالر مجموعی طور پر چھ روپے سستا ہوا ہے اور 130 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچنے کے بعد اب اس کی قدر میں واضح کمی واقع ہو رہی ہے۔گزشتہ روز ڈالر کی خرید و فروخت میں تیزی رہی اوراوپن مارکیٹ میں113سے122کا خرید کر115سے 126روپے تک بھی فروخت ہوتارہا۔

Comments (0)
Add Comment