معمر امریکی کی فائرنگ سے والد اور سوتیلی ماں سمیت 4قتل

واشنگٹن(امت نیوز)امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقہ روبسٹون میں 60 سالہ امریکی شخص نے معمر افراد کیلئے مختص نرسنگ ہوم میں فائرنگ کر کے 85سالہ والد اور سوتیلی ماں سمیت 4افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی۔پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں صبح7بجے نرسنگ ہوم کے اندر ایک شخص کی فائرنگ کی اطلاع ملی تھی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹیم بھیج دی گئی ہے ۔نرسنگ ہوم کے ایک کمرے سے 3لاشیں ملیں۔بعدازاں پولیس کو مزید2 لاشیں ملی ہیں جو نرسنگ ہوم کے قریبی علاقے میں قتل کئے گئے تھے۔قاتل رچرڈاسٹیری کے پاس ہی ہینڈگن موجود پائی گئیں جس سے لگتا ہے کہ اس نے فائرنگ میں دیگر افراد کو قتل کر کے خود کشی کی۔

Comments (0)
Add Comment