گھوٹکی میں تیزاب پلانے سے بیہوش نوجوان دم توڑ گیا

گھوٹکی(نمائندہ امت) گھوٹکی کی تحصیل سرحد کے قریب نوجوان کو مبینہ طور پر تیزاب پلایا گیاجس کے بعد وہ اسپتال میں دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرحد تھانے کی حدود گاؤں پرانی سرحد میں 24جولائی کو مبینہ طور پر نوجوان الطاف میرانی کو نامعلوم افراد نے تیزاب پلایا اور فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر ورثاء نے نوجوان کو سکھر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ گذشتہ روز دم توڑ گیا۔ نوجوان کی لاش پہنچنے پر گھر میں کہرام برپا ہوگیا، مقتول کے ورثاء کا کہنا تھاکہ ہماری کسی سے کوئی بھی دشمنی نہیں ہے پتہ نہیں کہ کن ظالموں نے یہ ظلم کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment