گھوٹکی میں بچے سے زیادتی الزام میں 2 پولیس اہلکار گرفتار

گھوٹکی (نمائندہ امت) شانتی نگر کے رہائشی 15 سالہ بچہ کامران سومرو رات دیر سے گھر جارہا تھا تو مبینہ طور پر دو پولیس اہلکاروں کی جانب سے بدفعلی کا نشانہ بنایا گیا بعد میں پولیس اہلکار فرار ہوگئے۔ ادھر تھانہ اے سیکشن پر متاثر بچے کامران سومرو کے والد لعل بخش سومرو کی مدعیت میں ملزمان پولیس اہلکاروں بلال کلوڑ اور بلال ملک کے خلاف تھانہ اے سیکشن پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ جس کے بعد ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن عبدالستار پھل ماتھیلو چوک کے قریب ایک جگہ پر چھاپہ مار کر ایف آئی آر میں نامزد دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے لاک اپ کردیا گیا۔

Comments (0)
Add Comment