سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیری حریت رہنماؤں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر آئین کی دفعہ 35اے کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور احتجاجی مہم چلائیں گے جبکہ 5 اور 6 اگست کو وادی میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ کشمیر میڈیا سیل کے مطابق حریت رہنماؤں یاسین ملک اور میر واعظ عمر فاروق نے گزشتہ روز سید علی گیلانی کے گھر جا کر ملاقات کی۔