الیکشن ڈیوٹی سے انکار پر600 ملازمین کی 1ہفتے کی تنخواہ ضبط

اسلام آباد(آن لائن) انتخابات میں ڈیوٹیوں سے انکار کرنے والے 6سو ملازمین کے 1ہفتے کی تنخواہ ضبط کرنے اور انہیں شوکاز نوٹس دینے کی منظوری دیدی گئی ہے۔ تنخواہوں کو ضبط کرنے کے لئے فہرستیں محکمہ خزانہ اور اے جی آفس کو ارسا ل کردی ہے جبکہ شوکاز نوٹس انہیں اپنے محکموں کے سربراہوں کی جانب سے دیدی جائیگی انتخابات میں ڈیوٹیاں دینے سے انکار کرنے والے 6سو ملازمین کی تفصیلات متعلقہ انتظامیہ کی جانب سے دی گئی تھی نگران صوبائی حکومت متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں کو فہرستیں ارسال کرنے کے بعد انہیں دوسرے مرحلے میں شوکاز نوٹس دیا جائے گا جس میں ان سے وضاحت طلب کی جائیگی کہ انہوں نے کیوں انتخابات میں حصہ نہیں لیا جبکہ رواں مہینے کی تنخواہوں میں ان سے کٹوتی عمل میں لائی جائیگی انتخابات میں ڈیوٹیوں سے انکار کرنے والے تمام محکموں کے ملازمین کی تفصیلات متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ارسال کی جاچکی ہے ۔

Comments (0)
Add Comment