بحران پرعراقی وزیربجلی کوبرطرف کردیا گیا

بغداد(امت نیوز)عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے ملک کے بجلی کے بحران پر وزیربجلی قاسم الفہداوی کو برطرف کر دیا ۔ یہ فیصلہ ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے تین ہفتوں بعد کیا گیا۔شدید گرمی میں عراقی عوام کومحض چند گھنٹوں کے لیے بجلی میسّر ہے جبکہ اس شعبے کے لئے مختص اربوں ڈالر کرپشن کی نظر ہو گئے۔

Comments (0)
Add Comment