میرپورخاص ساکرو (نمائندہ امت) میرپورساکرو کے قریبی گاوٴں گوٹھ صابو خان گبول اور گوٹھ جھسکوخاصخیلی میں مویشی میں وبائی بیماری پھیل گئی ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں گائیں مرگئیں جس سے مویشی مالکان کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ۔ مویشی مالکان نے مقامی ڈاکٹروں سے کافی علاج کروایا ہے مگر بیماری پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ مویشی مالکان کی شکایت پر ڈاکٹرقدوس میمن کی نگرانی میں ٹنڈو جام حیدرآباد ڈاکٹروں کی ایک ٹیم آئی جس نے بیمار مویشیوں کے نمونے لے کر لیبارٹری بھیج دئیے۔ ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد پتا چل سکے گا کہ آیا کونسی بیماری ہے اسکے بعد علاج شروع کیا جائے ۔مگر مویشی کے مرنے کا سلسلہ جاری ہے مقامی ڈاکٹروں نے ویکسین بھی کی ہے لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوسکا۔