لوئر دیرمیں بہنے والوں کی لاشیں برآمد- 4جنازے اٹھنے پر کہرام

لوئر دیر(صباح نیوز)لوئردیر میں سیلابی ریلے میں بہنے والی 2خواتین اور 2بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ایک ہی گھر سے تمام جنازے اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔ چاروں مدرسے آتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیرلویر کے علاقہ مرخنی کے مقام پر مسماتہ ( پ) زوجہ شیرمحمد اُس کا دس سالہ بیٹا عزیز ،مسماتہ ( م ) زوجہ نذیراحمد اور جوا د و لد تاج محمد خان عمر نو سال مقامی مدرسہ سے واپس گھر آرہے تھے کہ مر خنی میدان کے مقام پر شدید بارش کے بعد برساتی ریلے کی زد میں آگئے۔ذرائع کے مطابق خواتین بچوں کو گھر لے جانے کے لئے آئی تھیں کہ مدرسے سے واپسی پر راستہ میں حادثہ پیش آیا۔ڈی ایس پی میدان سعید الر حمٰن کے مطابق خواتین اور دو بچوں سمیت چاروں کی لاشیں مقامی افراد کی مدد سے تلاش کر لی گئی ہے۔خواتین اور بچوں کی لاشیں اُٹھنے پر علاقہ میں کہرام مچ گیا۔مرحومین کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شر کت کی۔علاقہ میں سوگ کی فضاء تا حال برقرار ہے۔

Comments (0)
Add Comment