عمان(خبر ایجنسیاں) اردن کی تعمیراتی کمپنی نے اسرائیل اور اردن کئے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کیلئے ریت، بجری اور کنکریٹ کا دیگر سامان مہیا کرنے سے انکار کر دیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق تعمیراتی فرم نے ایک گیس پائپ لائن منصوبے کیلئے اس لئے ریت بجری فراہم کرنے سے انکار کر دیا کہ اسے اردن اور اسرائیل کے درمیان پائپ لائن منصوبے کیلئے استعمال کیا جانا تھا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں اردنی کمپنی کے ٹرکوں کو ریت بجری واپس لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ اردن اور اسرائیل کے درمیان گیس پائپ لائن کے منصوبے کی منظوری کچھ عرصہ پیشتر دی گئی تھی، جسکے تحت دونوں ملکوں نے اپنی حدود میں 64 کلومیٹر کے علاقے میں گیس پائپ لائن بچھانا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے گیس کی سپلائی 2020 میں شروع ہوگی اور 15 سال تک 15 ارب ڈالر کی گیس فروخت کی جاسکے گی۔