کراچی (پ ر) کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز کے صدر عارف نظامی نے سی پی این سی کی آئینی اصلاحاتی کمیٹی قائم کردی ۔ کمیٹی کی منظوری اسٹینڈنگ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں دی گئی جس کے مطابق کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر جبار خٹک اور ڈپٹی چیئرمین کاظم خان مقرر کئے گئے جبکہ عارف نظامی ، امتنان شاہد ، رحمت علی رازی ، طاہر فاروق ، عامر محمود ، امتیاز ، انور ساجدی، غلام نبی چانڈیو اور عبدالرحمان منگریو ارکان ہوں گے ۔