کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم پاکستان نے تحریک انصاف حکومت میں شامل نہ ہونے کا اعلان کردیا ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیا ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ فاروق ستار نے آل پارٹیز کانفرنس میں ایم کیو ایم کا موقف اپنایا،ایم کیو ایم پاکستان متوقع طور پر برسراقتدار آنے والی پارٹی تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ گنتی کی درخواست کیلئے جلد اسلام آباد جائیں گے۔