عوامی مقام پر حلف برداری کی خواہش سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کا معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں۔ تاہم یہ معاملہ سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط ہے۔ عمران خان نے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی خواہش کا اظہار کر دیا ہے اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے عمران خان کی جانب سے عوام کے درمیان حلف اٹھانے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں بتایا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نئی مثال قائم کرنے کے خواہشمند ہیں اور عوام کے درمیان وزیراعظم کا حلف اٹھانا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ جب وہ وزیراعظم کا حلف اٹھا رہے ہوں تو انہیں ہزاروں افراد دیکھ سکیں۔نعیم الحق نے بتایا کہ حلف اٹھانے کی تقریب ڈی چوک پر ہوسکتی ہے جب کہ پریڈ گراؤنڈ کا آپشن بھی زیر غورہے تاہم وہ اس حوالے سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ تاہم اس حوالے سے دیگر آپشنز بھی زیر غور ہیں۔ عمران خان کے حلف اٹھانے کا معاملہ سیکورٹی کلیئرنس سے مشروط ہوگا، تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ فیصلہ ایک سے دو روز میں ہوگا۔ یاد رہے سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو بھی عوامی انداز میں حلف اٹھاچکے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment