میرپورخاص (بیورورپورٹ) بزرگ شہریوں کا پی ایس 47میرپورخاص کے شہری مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالنے کی تحقیقات کا مطالبہ۔متحدہ پاکستان کے مجیب ا لحق PS-47 میرپورخاص سے حق پرست امیدوار ہارےنہیں ہیں ہم نے پورے شہر نے حق پرست امیدوار کو ووٹ دیئے ہیں ۔ میرپورخاص کے بزرگ شہری امیر شیخ، امتیاز علی،رفیق خان، سید کمالی، علی شیرمنصوری کا کہنا تھا کہ مجیب ا لحق رات گئے تک 3000 کی لیڈ سے جیت رہے تھے کہ اچانک نتائج روک دیئے گئے اور تقریبا 22 گھنٹے بعد اچانک عدالت میں نتائج آویزاں کئے گئے جس میں 10000کی لیڈ سے مخالف پی پی کے امیدوار کو جیتا ہوا دکھایا گیا۔جاگیرداروں اور سازشی عناصر نے چمک کی طاقت سے نتائج تبدیل کروائے ہیں ہم اس ناانصافی پر حق پرست شہر کے نمائندے مجیب الحق کے ساتھ ہر پلیٹ فارم پر کھڑے ہو نگے جبکہ دوبار ہ گنتی کی درخواست کو رد کرنا ووٹرز کی توہین ہے ۔ ہم متعلقہ اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ PS-47کے الیکشن نتائج پر تحفظات دور کئے جائیں ۔