بنوں (نمائندہ امت)الیکشن کمیشن آ ف پاکستان نے حلقہ پی کے 90 کی دو بارہ گنتی پر حکم امتناعی جاری کر دیا، حکم امتناعی ایم ایم اے کے اُمیدوار سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کی درخواست پر جا ری کیا گیا گزشتہ روز ریٹرننگ آفیسر نے پی ٹی آ ئی کے امیدوار عدنان خان کی طرف سے درخواست پر پورے حلقے کے ووٹوں کی دو بارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس پر اکرم خان درانی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے رجوع کرتے ہوئے گنتی کا عمل روکنے کیلئے حکم امتناعی لیا واضح رہے کہ غیر سرکاری نتائج میں حلقہ پی کے 90 پر ایم ایم اے کے اکرم خان درانی کامیاب ہوئے تھے جس کے خلاف عدنان خان نے ری کاوٴنٹنگ کی درخواست دی تھی ری کاوٴنٹنگ کے عمل کے دوران حکم امتناعی لے لی گئی ۔