کشمیری مجاہدین – گرینڈ حملے میں 7 بھارتی سکیورٹی اہلکار زخمی

سرینگر (اےپی پی) کشمیری مجاہدین کےحملےمیں 7بھارتی سکیورٹی اہلکارزخمی ہوگئے،بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزروپولیس فورس کی ایک پارٹی گرنیڈ کانشانہ بن گئی۔کشمیرمیڈیاسروس کےمطابق ضلع پلوامہ کےایک پولیس افسرنےاس بات کی تصدیق کی ہےکہ نامعلوم حملہ آوروں نےگزشتہ رات اونتی پورہ کےنزدیک جوبیارہ چوک میں سی آرپی ایف کی ایک پارٹی پرحملہ کیا۔چارزخمی اہلکاروں کوعلاج کےلیےنزدیکی ہسپتال منتقل کیاگیاہےجبکہ تین شدیدزخمی اہلکاروں کو سرینگرکےفوجی ہسپتال منتقل کیاگیاہے۔زخمی اہلکاروں کی شناخت ریتی کانت ملک،اوم پرکاش،برین سنگھ،روہت ورما،اے موہن راؤ،جےکےپدھ اورراجو گیگیا کے طور پر ہوئی ہے۔واقعےکےفوراً بعدبھارتی فورسزنےحملہ آوروں کی تلاش کےلیے علاقےکومحاصرےمیں لےکر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی۔دریں اثناء ضلع بارہمولہ کے علاقےسیلوسوپورمیں بھی گزشتہ رات بھارتی فوج کےایک کیمپ پررائفل گرنیڈوں سےحملہ کیاگیا اورفائرنگ ہوئی۔

Comments (0)
Add Comment