پیپلز پارٹی کو کراچی کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں ۔سہیل انور سیال

لاڑکانہ(نمائندہ امت) لاڑکانہ کے حلقے پی ایس 12 پر انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو کراچی میں انتخابات کے نتائج پر شدید تحفظات ہیں لیکن پیپلز پارٹی جمہوریت کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی سوچ کے مدنظر کراچی کے عوام نے انہیں مسترد کیا اور تحریک انصاف خود پریشان ہے کہ کراچی میں اتنی نشستیں کیسے لے لیں؟۔وہ گزشتہ روز لاڑکانہ پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ پی پی کے خلاف اتحاد بنتے آئے ہیں ہم نے پہلے سے زیادہ سیٹس حاصل کیں جبکہ خیرپور اور سانگھڑ میں پہلے سے زیادہ سیٹ لی ہیں، عوام نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور نام نہاد اتحاد کو مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 200 پر بلاول بھٹو زرداری کو ووٹ کم ملے ،لاڑکانہ میں کریکر دھماکے سے بھی ٹرن آوٹ پر فرق پڑا۔

Comments (0)
Add Comment