اسلام آباد۔لاہور-چنیوٹ(نمائندہ خصوصی۔مانیٹرنگ ڈیسک-نمائندہ امت )چیف جسٹس پاکستان نے میاں ثاقب نثارنے پی پی161 سے پی ٹی آئی کے نومنتخب ایم پی اے ندیم عباس بارا کی ہوائی فائرنگ کانوٹس لیتے ہوئے گرفتاری کا حکم دے دیاجبکہ ایم پی اے نے خودگرفتاری دے دی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے اورمقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب سید کلیم امام اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے،آئی جی پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی ایم پی اے ندیم عباس نے متعلقہ ایس ایچ اواور کانسٹیبلزپرتشددکیا،نومنتخب ایم پی اے کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے جلد گرفتار کرلیا جائیگا ۔ چیف جسٹس پاکستان نے آئی جی کو 24 گھنٹے میں ندیم عباس کی گرفتاری کاحکم دیا اور ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ندیم عباس کانام فوری ای سی ایل میں ڈالاجائے،مقدمے میں انسداددہشتگردی دفعات شامل کریں۔چیف جسٹس نے کہا کہ جنہیں قانون کی عزت نہیں کرنی آتی انہیں نہیں چھوڑیں گے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوٹس لینے اور گھیرا تنگ ہونے پر ندیم عباس بارا نے گرفتاری پیش کردی۔وہ گزشتہ دوپہر کے وقت لاہورکےگرین ٹائون تھانے میں خود حاضر ہو گئے۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ چنیوٹ کے مسلم لیگی ممبر قومی اسمبلی کی گاڑی پر حملہ کرنے والے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔ تین روز قبل این اے 100 سے منتخب رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ مخالف امیدوار کی درخواست پر دوبارہ گنتی کے لیے جھنگ روڈ سیشن کورٹ سے واپس جا رہے تھے کہ ڈی پی او آفس کے قریب مخالف پارٹی کے جلوس میں شامل نا معلوم ملزمان نے سوٹوں اور ڈنڈوں سے گاڑی پر حملہ کر کے نقصان کیا جس میں قیصر احمد شیخ بال بال بچے ۔تھانہ سٹی پولیس نے نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔