کراچی(امت نیوز)قومی ٹیم کے مایہ ناز ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے ایشیا کپ میں پاکستان کو فیورٹ قرار دے دیا۔گزشتہ روزکراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹار بیٹسمین اسد شفیق نے کہا کہ ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن ہیں، دورئہ زمبابوے میں سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے بہترین کارکردگی پیش کرتے ہوئے میزبان کو کلین سوئپ کیا، اس سے قبل ٹرائنگولر ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں آسٹریلیا کو زیر کرتے ہوئے ٹائٹل پر قبضہ جمایا، فتوحات نے کھلاڑیوں کے اعتماد میں بہت اضافہ کیا، ان میں جیت کی تڑپ مزید بڑھ گئی اور کارکردگی میں مسلسل بہتری آرہی ہے۔ایک سوال پر اسد شفیق نے کہا کہ انگلی کے آپریشن کے بعد میں تیزی سے روبصحت ہوں، فٹنس بہتر ہورہی ہے، توقع ہے کہ اگلے چند روز میں پریکٹس کا آغاز کردوں گا۔