مانچسٹر سٹی (امت نیوز)مانچسٹر سٹی کے مڈ فیلڈر ڈیوڈ سلوا نے کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ مانچسٹر سٹی کے ساتھ یہ میرا آخری معاہدہ ہو ۔ یہ کنٹریکٹ 2020 تک ہے کلب کی طرف سے میں آخری پریمیئر لیگ چیمپئن شپ میںشرکت کروں گا۔ مستقبل میں کسی اور کلب کی طرف سے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ہو سکتا ہے کہ کسی انگلش کلب سے معاہدہ کروں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب مانچسٹر سٹی کلب سے معاہدہ ختم ہوگا تو میری عمر 34سال ہو جائے گی ۔ عمر کے اس حصے میں کچھ مختلف کرنا چاہتاہوں ۔ مستقبل میں کیا ہوگا کچھ کہنا قبل ازوقت ہے مگر انگلش کلب کو ہی جوائن کرنے کا ارادہ ہے ۔ انگلینڈ کے لوگ ہمیشہ مجھ سے محبت کرتے ہیں ۔ آٹھ سال گزارے ہیں اور بڑے کامیاب سال گزارے ہیں ۔ فٹ با ل جتنا کھیلا بہت دلکش کھیلا ۔ انگلش عوام کی محبت دیکھ کر ہی وہاں کا کلب جوائن کرنے کا فیصلہ کیاہے۔