اسلام آباد (امت نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی لیڈنگ یونٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں منسٹری آف فنانس اور یونٹی الیون کی ٹیموں نے اپنے، اپنے میچز جیت لئے، علامہ اقبال اوپن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں منسٹری آف فنانس نے نمل یونیورسٹی کو 9وکٹوں سے شکست دی،ٹاس جیت کر نمل یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز بنائے،عابد نے 14 رنز اور قیصر نے 19 رنز بنائے،اسد نے 14 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،جواب میں منسٹری آف فنانس نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا، اسد نے 32 رنز اور آصف نے 16 رنز بنائے، آصف نے ایک وکٹ حاصل کی،منسٹری آف فنانس کے اسد مین آف دی میچ قرار پائے،دوسرے میچ میں یونٹی الیون نے لیڈنگ یونٹ کو 9 ہرا دیا۔