قومی باکسرز کو بہترین تربیت دی جا رہی ہے-خالد محمود

کراچی (امت نیوز)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود نے کہا ہے کہ ایشین گیمز میں پاکستانی مرد باکسرز سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے تاہم خواتین کھلاڑیوں کو پہلی مرتبہ ایشین گیمز جیسے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں ان کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔ خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں مردوں کے ڈراز پر منحصر ہے کہ کن ممالک کے ساتھ ہمارے باکسرز کا مقابلہ آتا ہے۔ اگر اچھے ڈراز آ گئے تو پاکستان باکسنگ میں برانز میڈل جیت جائے گا۔ قومی باکسرز کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جس میں کھلاڑیوں کو بہترین تربیت دی جا رہی ہے۔ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت دی جا رہی ہے تاکہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔ صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن خالد محمود کا کہنا تھا کہ ایشین گیمز میں میڈل حاصل کرنا اتنا آسان نہیں ہے تاہم ہمارے کھلاڑی پرامید ہیں کہ وہ گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھائیں گے۔ ہماری خواتین کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے امید ہے کہ انہیں بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت سے تجربے میں اضافہ ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا۔

Comments (0)
Add Comment