کرس گیل نے ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

جمیکا(امت نیوز) جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح گیل زیادہ رنز بنانے والے دنیا کے 15 ویں بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کے خلاف انجام دیا تھا۔ گلکرسٹ نے 9619 رنز بنا رکھے تھے جبکہ گیل نے 282 میچز میں 23 سنچریوں کی مدد سے 9625 رنز بنا لئے ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کو حاصل ہے ۔

Comments (0)
Add Comment