عبدالرزاق جیسا آل رائونڈر بننا چاہتا ہوں-فہیم اشرف

لاہور(امت نیوز )قومی ٹیم کے ٹاپ کلاس آل رائونڈر فہیم اشرف کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عبدالزاق جیسا آل رائونڈر بننا میرا ہدف ہے۔ انہوں نے مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف شاندار آل رائونڈ کارکردگی دکھانے کیلئے پرجوش ہوں۔کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں تمام کھلاری متحد ہیں۔ایونٹ جیت کر دکھائے گے ۔واضح رہے کہ زمبابوے کے خلاف جہاں قومی کرکٹ ٹیم نے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں فہیم اشرف نے حاصل کیںفہیم اشرف نے چار میچز میں 67رنز دے کر 7.44کی اوسط سے 9وکٹیں حاصل کیں ۔عثمان خان نے چار میچز میں 11کی اوسط سے 9وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاداب خان نے 17.22کی اوسط سے 155رنز دے کر 9وکٹیں حاصل کیں ۔

Comments (0)
Add Comment