بھارتی اسپنر ایشون وورسیسٹرشائر کلب کو جوائن کریں گے

لندن(امت نیوز) بھارتی ٹیم کے مایہ ناز سپنر روی چندرن ایشون رواں برس شیڈول کائونٹی چیمپئن شپ کے آخری دو میچز میں دوبارہ وورسیسٹرشائر کلب کو جوائن کریں گے۔ ایشون نے گزشتہ سیزن میں شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار میچز میں 20 وکٹیں لیکر کلب کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ کلب کے ہیڈکوچ کیون شارپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایشون ورلڈ کلاس سپنر ہیں۔

Comments (0)
Add Comment