عوامی سپوٹ پر میسوٹ اوزل کا شکریہ

سنگاپور(امت نیوز) ترک صدر طیب اردگان کے ہمراہ تصویر بنوانے پر جرمن میڈیا کے غیظ و غضب کا نشانہ بننے والے ترک نڑاد جرمن فٹبالر میسوٹ اوزل نے محبتوں کے پھول نچھاور کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔29 سالہ اوزل نے کہا کہ میں سنگاپور میں آرسنل کے شائقین سے ملنے والی محبت پر انتہائی مشکور ہوں، اس سے قبل کلب کے کوچ اور پلیئرز نے بھی انھیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا تھا۔

Comments (0)
Add Comment