ایشین گیمز-جوڈو ایونٹ میں پاکستان کا7کھلاڑیوں انحصار

اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان جوڈو فیڈریشن انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہونے والے ایشین گیمز میں 7 قومی کھلاڑیوں کو بھجوائے گی۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر اور ڈائریکٹر میڈیا مسعود احمد خان کے مطابق ایشین گیمز 18اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں ہوںگے جس میں پاکستان جوڈو فیڈریشن 4 مرد اور 3 خواتین کھلاڑیوں کو بھجوائے گی۔ مرد کھلاڑیوں میں شاہ حسین شاہ، قیصر خان، بابر حسین اور ندیم اکرم جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں حمیرا عاشق، مریم اور آمنہ طیاڈا شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں۔ مسعود احمد خان نے کہاکہ شاہ حسین شاہ اولمپین نے 2013ء کی ایشین چیمپین شپ میں چاندی کاتمغہ حاصل کیا تھا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پانچویں پوزیشن ،ایشین گیمز اور سائوتھ ایشین چیمپین شپ 2014ء میں طلائی کا تمغہ اپنے ملک کے لئے جیتا تھا۔ 12 ویں سائوتھ ایشین گیمز جو کہ بھارت میں کھیلی گئی تھی۔

Comments (0)
Add Comment