بلاوائیو(امت نیوز)قومی ٹیم انتظامیہ نے حسن علی کو وکٹ لینے پر جنریٹر نہ چلانے کی ہدایت کردی ہے۔ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ پرجوش انداز میں جنریٹر چلانے سے انکے مسلز پول پوسکتے ہیں۔ جو سنگین انجری کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی انجری سے سبق سیکھ لیا ،وکٹ لینے کے بعد جرنیٹر سٹائل میں خوشی منانا بند کردی۔واضح رہے کہ حسن علی نے زمبابوے کے خلاف میچ میں زمبابوین کپتان ہیملٹن مسا کاڈزا کو کلین بولڈ کیا تو خود جرنیٹر سٹائل میں خوشی نہیں منائی بلکہ خوشی منانے کے لیے اپنے جگری یار شاداب خان کو بلا لیا اور پھر شاداب خان نے وہاں حسن علی کے پاس پہنچ کر جرنیٹر سٹائل میں خوشی منائی۔