اسلام آباد(امت نیوز)گزشتہ ہزاروں سال سے لوگ مختلف اقسام کے کھیل کھیلتے اور دیکھتے آرہے ہیں۔ یونان میں ہونے والے قدیم اولمپک کھیلوں سے لے کر فٹبال کے سپر باؤل (سالانہ عالمی چمپئین شپ ) تک کھیل ہمیشہ سے ہی انسانی زندگی کا اہم ترین حصہ رہے ہیں۔ یوں تو دنیا میں متعدد اقسام کے کھیل کھیلے جاتے ہیں لیکن آج ہم صرف دنیا کے مقبول ترین کھیلوں اور ان سے وابستہ چند دلچسپ حقائق کے بارے میں بات کریں گے۔ بیس بال کی سب سے پہلی عالمی سیریز 1903 میں منعقد ہوئی اور آج اس کا شمار دنیا کے اہم ترین کھیلوں میں ہوتا ہے۔رگبی انگلینڈ کا ایجاد کردہ کھیل ہے اور اس کا شمار بھی پرتشدد کھیلوں میں ہوتاہے۔