لاڑکانہ میں جیالوں کی فائرنگ سے زخمی خاتون کے ورثا کا مظاہرہ

لاڑکانہ (نمائندہ امت) رتودیرو میں جیالوں کی جانب سے این اے 200 اور پی ایس 10 کی کامیابی کی خوشی میں کی گئی فائرنگ سے زخمی ضعیف خاتون کے اہل خانہ کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اور کہا کہ پولیس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ نہوں نے علاج کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ رتودیرو میں این اے 200اور پی ایس 10کی کامیابی کی خوشی میں کی گئی فائرنگ سے زخمی ضعیف خاتون کشمیر بیگم سومرو کے اہلخانہ کی جانب سے لاڑکانہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، اہل خانہ میں متاثرہ خاتون کے بیٹوں اور بیٹیوں شاہد سومرو، عبدالحفیظ سومرو، زاہدہ بیگم سومرو، شاہدہ بیگم سومرو نے ضعیف خاتون کو ایمبولینس میں لے کر پولیس و ضلع انتظامیہ کیخلاف سخت نعرے بازی کی۔

Comments (0)
Add Comment