عدم ادائیگی پر ہاکی فیڈریشن کیخلاف کھلاڑیوں کی بغاوت

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) الاؤنس کی عدم ادائیگی پر کھلاڑیوں نےہاکی فیڈریشن کیخلاف بغاوت کردی اور ایشین گیمز میں شرکت سے انکار کر دیا۔جکارتہ میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیےکھلاڑیوں نے ٹرائل دیئے۔بعد ازاں کپتان رضوان سینئر سمیت تمام کھلاڑیوں نے میڈیا کو بتایا کہ ڈیلی الاؤنس کی مد میں ہر کھلاڑی کے 8 لاکھ روپے واجب الادا ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے کراچی اور ہالینڈ میں کیمپ لگائے گئے لیکن الاؤنس نہیں دیئے گئے اور پھر قومی ٹیم نے بغیر الاؤنس کے ہی چیمپئنر ٹرافی کھیلی ۔کھلاڑیوں نے کہا کہ ہم ایشین گیمز کیلئے ٹریننگ میں بھی حصہ لیں گے لیکن تمام واجبات ادا نہ کیے گئے تو 27کھلاڑی ایشین گیمز میں شرکت نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ 1996 میں بھی قومی ٹیم نے سہولتیں نہ ملنے پر ہاکی فیڈریشن کے خلاف اسی قسم کی بغاوت کی تھی۔

Comments (0)
Add Comment