بدین (نمائندہ امت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 230 سے امیدوار حاجی رسول بخش چانڈیو نے الیکشن کمیشن سے انکے حلقے پر دوبارہ گنتی جاری رکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ بدین میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکا جائے۔