بھارت کا امریکہ سے میزائل دفاعی نظام خریدنے کا منصوبہ

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت امریکا سے ایک ارب ڈالر کا زمین سے فضا میں مار کرنے والا دفاعی میزائل سسٹم خریدے گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت فضائی حملوں سے بچائو کے لیے واشنگٹن اور ماسکو کی طرح نئی دہلی کے گرد میزائل شیلڈ نصب کرے گا، بھارتی وزارت دفاع نے نیشنل ایڈوانس میزائل سسٹم 2 خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ بھارتی حکام کے مطابق یہ سسٹم حملہ آور میزائل ، طیاروں اور ڈرون سے حفاظت کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment