اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نواز لیگ کے رہنما بیرسٹر ظفراللہ نےکہا ہے کہ وفاقی حکومت کی تشکیل کیلئے نواز لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ،پارٹی کو توڑنے کی کوششیں کافی عرصہ سے جاری ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر ظفراللہ نے الزام لگایا کہ کہ وفاقی حکومت بنانے کیلئے نواز لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ ان حالات میں اپوزیشن متحد ہوکر جدوجہد کرے تو زیادہ بہتر ہوگا،بیرسٹر ظفراللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائدین اور رہنما حلقے کھلوانے کے معاملے پر جھوٹ بول رہے ہیں وہ صرف بیوقوف بنار ہے ہیں نواز لیگ نے جس جس حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی ان حلقوں میں پی ٹی آئی نے شدیدمخالفت کی۔