بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت کو عمران خان نے اسلام آباد طلب کر لیا

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی)بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی قیادت کو تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر جام کمال ،مرکزی سیکرٹری جنرل منظور احمد کاکڑ ، بانی سعید ہا شمی سمیت دیگر نومنتخب اراکین قومی اسمبلی اسلام آباد پہنچ گئے ، جہاں وہ ، عمران خان سے ملاقات کر کے حکومت سازی کے بارے میں بات چیت کی جائے گی۔

Comments (0)
Add Comment