اسلام آباد/مانسہرہ(نمائندگان امت/مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ دھاندلی والے حلقوں میں دوبارہ گنتی کا معاملہ پی ٹی آئی مینڈیٹ کیلئے خطرہ بننے لگا۔ اب تک کھولے جانے والے بیشتر حلقوں میں ازسرنوگنتی کے دوران تحریک انصاف اور اس کے حامیوں کے ووٹ کم ہوئے جبکہ مخالفین بالخصوص ن لیگ کے ووٹ نہ صرف بڑھے بلکہ زیادہ تر نشستوں پرامیدواروں کی برتری بھی برقرار رہی ہے۔این اے 13مانسہرہ میں ن لیگ کی سبقت دیکھتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی گنتی رکوانے کیلئے الیکشن کمیشن پہنچ گئے تاہم ان کی دخواست پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔28پولنگ اسٹیشن پر گنتی میں ن لیگ کے سردار شاہ جہا ن یوسف 7811ووٹوں کے ساتھ پہلے اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ صالح محمد خان6398ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبرپر ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 14حلقوں سمیت 24حلقوں میں دوبارہ گنتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ مانسہرہ سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 34پر شہزادہ گستاسپ خان کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی گئی ۔ریٹرننگ آفیسرنے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے ن لیگ کے سردار محمد یوسف کوکامیاب قرار دیدیا ۔جبکہ پی کے 30,31,32پر دوبارہ گنتی کا سلسلہ جاری ہے ۔جہاں پر نتائج مکمل ہونے میں مزید ایک ہفتہ لگ سکتا ہے گنتی مکمل ہونے کے بعد ہی نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔غیر حتمی نتائج کے مطابق پی کے 30پر مسلم لیگ ن کے میاں ضیاالرحمان ،31پر پی ٹی آئی کے بابر سلیم سواتی اور 32پر مسلم لیگ ن کے نعیم سخی کامیاب ہوئے تھے ۔ این اے 14مانسہر ہ تورغر میں دوبارہ گنتی پر بھی ن لیگ کے سجاد احمد اعوان 74725ووٹوں کے ساتھ پہلے ، تحریک انصاف کے زر گل خان 59429ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور متحدہ مجلس عمل کے مفتی کفایت اللہ 53780ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔ادھر پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 143شیخوپورہ میں دوبارہ گنتی پر ن لیگ کےسجاد حیدر ندیم 31247ووٹوں سے کامیاب ہوگئے۔ جب کہ پی ٹی آئی کے رانا وحید احمد 30319ووٹ حاصل کرسکے۔ خیبر پختون میں صوبائی الیکشن کمیشن کوہاٹ کے حلقہ پی کے 80کے ایک پولنگ اسٹیشن پر ری پولنگ کے احکامات جاری کئے ہیں جو 2اگست کو ہوگی۔ این اے 49پر دوبارہ گنتی کے بعد متحدہ مجلس عمل کے امیدوار مولانا جمال الدین کی برتری برقرار رہی۔ پی ٹی آئی کے دوست محمد محسود دوسرے نمبر پر رہے۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 24حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری جب کہ 37میں مسترد کردی۔قومی اسمبلی جن حلقوں میں دوبارہ گنتی ہوگی ان میں سے 13پنجاب اورایک این اے 10شانگلہ خیبر پختون میں ہے۔دوبارہ گنتی والی نشستوں میں سے پانچ پر مسلم لیگ نواز کی فتح ہوئی ہے۔ انہی نشستوں میں سے این اے 129لاہور 7بھی ہے جس سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق جیتے ہیں۔جب کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے حلقہ این اے 57راولپنڈی 1میں بھی گنتی ہوگی۔ حلقوں کے نام اور کامیاب ودوسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔این اے 10شانگلہ عباد اللہ خان (ن لیگ)34070سعید الرحمان(عوامی نیشنل پارٹی) 32665،این اے15مرتضیٰ جاوید عباسی(ن لیگ) 95340علی اصغر خان(پی ٹی آئی) 81845 این اے 57صداقت علی خان(پی ٹی آئی)136249شاہد خاقان عباسی(ن لیگ) 124703،این اے 118 اعجاز احمد شاہ(پی ٹی آئی)63818، شذرا منصب علی خان کھرل (ن لیگ)61413،این اے 129سردار ایاز صادق( ن لیگ)103021عبدالعلیم خان(پی ٹی آئی)94879این اے 140سردار طالب حسن نکئی(پی ٹی آئی)124621رانا محمد حیات خان( ن لیگ) 124385،این اے 158محمد ابراہیم خان(پی ٹی آئی) 83304سید یوسف رضا گیلانی( پی پی) 74443این اے 59رانا محمد قاسم نون(پی ٹی آئی) 102606محمد ذوالقرنین بخاری( ن لیگ)99374این اے 170محمد فاروق اعظم ملک(پی ٹی آئی)84495محمد بلیغ الرحمان( ن لیگ)74694، این اے 112محمد جنید انور چوہدری( ن لیگ)125303محمد اشفاق(پی ٹی آئی)121031،این اے 188نیاز احمد(پی ٹی آئی) 109420،سید ثقلین بخاری( ن لیگ) 102943،این اے 110راجہ ریاض احمد(پی ٹی آئی)114215محمد افضل خان( ن لیگ)108172این اے 117چوہدری برجیس طاہر( ن لیگ) 71891 طارق محمود باجوہ (آزاد) 68995،این اے 119 راحت امان اللہ بھٹی(پی ٹی آئی)110231رانا افضال حسین( ن لیگ) 94072الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کی 10نشستوں پر بھی دوبارہ گنتی کروانے کا اعلان کیا ہے۔ جن میں6 پنجاب،3خیبر پختون جب کہ ایک سندھ اسمبلی کی ہے۔مذکورہ حلقوں سے جیتنے اور رنر اپ رہنے والے امیدواروں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔پی پی 292سردار محمد خان لغاری(پی ٹی آئی)32423،سردار اویس خان لغاری(ن لیگ)32170، پی پی 290سردار احمد علی خان دریشک(پی ٹی آئی)32375،محمد احمد خان لغاری(ن لیگ)28700، پی پی 291سردار محمد محی الدین خان کھوسہ(پی ٹی آئی)42141،محمود قادر خان(ن لیگ)40033پی پی 220میاں طارق عبداللہ(پی ٹی آئی)33555،میاں کامران محمد عبداللہ(ن لیگ)32844پی پی 6محمد لتاسب ستی(پی ٹی آئی) 64322راجہ اشفاق سرور(ن لیگ) 56682 پی پی 228نذیر احمد خان(پی ٹی آئی)43169سردار محمد رفیع الدین بخاری(ن لیگ)39731،پی کے 36ایبٹ آبادنذیر احمد عباسی(پی ٹی آئی)37321سردار فرید احمد خان(آزاد) 33044،پی کے 73تیمور سلیم خان(پی ٹی آئی)15449،امان اللہ(ایم ایم اے) 3796پی کے 93لکی مروت، انور حیات خان(ایم ایم اے)17114، طارق سعید(پی ٹی آئی) 16342، پی ایس 82 جامشورو،ملک اسد سکندر( پی پی) 40602 سکندر علی شورو(آزاد)36012۔