اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے ووٹ کا تقدس پامال کرنے کے معاملہ پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کے وکیل سے تحریری جواب مانگ لیا ۔ سماعت چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کی۔اس موقع پر بابراعوان عدالت میں پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے ان سے تحریری جواب مانگ لیا اور سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔