کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بیٹسمین جاوید میانداد عام انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی مبینہ خرید و فروخت پر رو پڑے۔جاوید میانداد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ منتخب نمائندوں کو مخاطب کرکے کہہ رہے ہیں کہ ’عوام نے تمہیں ووٹ دیا ہے، تم عوام کا ضمیر کیوں بیچ رہے ہو۔جاوید میانداد نے یہ بھی کہا کہ کیا امیدواروں نے اس لئے ووٹ لئے تھے کہ وہ اپنے فائدے کے بارے میں سوچیں؟آپ کو تو اچھے کام کرنا چاہییں۔